برف پگھلنے لگی ،مسلم لیگ (ن) کا چودھری نثار کے مقابل پارٹی امیدوار نہ لانے فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری نثا ر کے لئے پارٹی کے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد چودھری نثار کے مقابل کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائیگاجبکہ چودھر ی نثار بھی بیان باز ی میں احتیاط سے کام لیں گے ۔
نجی ٹی وی ”جیونیوز“ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ چودھری نثار کے لئے پارٹی کے دروازے بند نہیں کئے جائیں گے ۔ اس مقصد کے لئے ان کے خلاف کسی امیدوار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا اور چودھری نثار کیلئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی راہیں کھلی رکھی جائیں گی ۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس فیصلے کی حتمی منظوری دیں گے۔ اس حوالے سے چودھری نثار نہ حریف اور حلیف کی حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار کی جانب سے بھی بیان باز ی میں احتیاط سے کام لیا جائے گا۔