کے پی کےمیں افسران کے تبادلوں میں دوستیاں اور رشتہ داریاں نبھانے کا انکشاف

کے پی کےمیں افسران کے تبادلوں میں دوستیاں اور رشتہ داریاں نبھانے کا انکشاف
کے پی کےمیں افسران کے تبادلوں میں دوستیاں اور رشتہ داریاں نبھانے کا انکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابات سے قبل پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پراعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز افسران کے تبادلے کئے گئے لیکن خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق صحت، تعلیم، بلدیات اور خزانہ جیسے اہم محکموں میں اب بھی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے سیکریٹریز فائز ہیں،اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے سینئر افسران نے نگراں حکومت پر اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلوں میں دوستیاں اور رشتے داریاں نبھانے کا الزام عائد کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے سینئر افسران نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، خط کے متن کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے تقرریوں اور تبادلوں پر نگراں وزیراعلیٰ اورالیکشن کمیشن کو گمراہ کیا اور تبادلوں میں دوستیاں اور رشتہ داریاں نبھائی گئیں، وہ تمام افسران جنہیں تحریک انصاف کے قریب سمجھا جاتا تھا انہیں عہدوں سے نہیں ہٹایا گیا۔جس کی وجہ سے صوبے میں اب تک صرف 3 کمشنر اور 8 ڈی سیز کے تبادلے ہوئے ہیں۔

مزید : قومی