نصیرآباد میں بم دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 6 افراد زخمی، سرچ آپریشن شروع

نصیرآباد میں بم دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 6 افراد زخمی، سرچ آپریشن شروع
نصیرآباد میں بم دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 6 افراد زخمی، سرچ آپریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نصیرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں گشت پر مامور پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عنایت بگٹی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نصیرآباد کے علاقے منجو شوری میں گشت پرتھے۔امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچادیا۔پولیس اور تفتیشی اداروں نے جائےوقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔

مزید :

قومی -