’میرے شوہر کو گرفتار کر لو کیونکہ یہ۔۔۔‘ نو بیاہتا دلہن نے اپنے شوہر کو ایسا شرمناک کام کرتے پکڑلیا کہ پولیس سے گرفتار کروادیا، کیا کام کرتا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے بالکل ٹھیک کیا

’میرے شوہر کو گرفتار کر لو کیونکہ یہ۔۔۔‘ نو بیاہتا دلہن نے اپنے شوہر کو ایسا ...
’میرے شوہر کو گرفتار کر لو کیونکہ یہ۔۔۔‘ نو بیاہتا دلہن نے اپنے شوہر کو ایسا شرمناک کام کرتے پکڑلیا کہ پولیس سے گرفتار کروادیا، کیا کام کرتا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے بالکل ٹھیک کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) جنسی جرائم کے عادی افراد ایسے بدفطرت ہوتے ہیں کہ شادی ہوجائے ،گھر بس جائے، پھر بھی اپنے گندے کرتوتوں سے باز نہیں آتے۔ ایسے شیطانوں کو اپنی انہی حرکات کی وجہ سے اکثر ذلیل و رسوا بھی ہونا پڑتا ہے اور جیل کی ہوا بھی کھانی پڑتی ہے۔ برطانیہ میں ایک ایسے ہی شیطان صفت کو اس کی نئی نویلی دلہن نے ہی گرفتار کروا دیا۔
دی مرر کے مطابق 21 سالہ مولی کلارک کا کہناہے کہ اس نے 25 سالہ رچرڈ کوپر سے شادی تو کر لی لیکن اس کا دل مطمئن نہیں تھا۔ شادی ہوتے ہی رچرڈ کا رویہ بدلنے لگا اور مولی اس کی مشکوک حرکات کی وجہ سے پریشان رہنے لگی۔ پھر ایک دن ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ جس کی توقع مولی کو ہرگز نہیں تھی۔ 


اس واقعے کے متعلق مولی نے بتایا ’’رچرڈ کام سے گھر واپس آیا تو اپنا موبائل فون باورچی خانے میں چارجنگ پر لگا کر باغیچے میں چلا گیا۔ مجھے اس کا رویہ کچھ مشکوک سا محسوس ہو رہا تھا تو میں نے تجسس کے باعث اس کے موبائل فون پر نظر ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ یہ لاک نہیں تھا۔ میں اس کے فون میں موجود تصاویر کو دیکھنے لگی لیکن اچانک میرے سامنے کچھ ایسے نفرت انگیز مناظر آ گئے کہ میرے پاؤں تلے سے زمین ہی نکل گئی۔ اس کے فون میں خواتین اور بچوں کی برہنہ تصاویر تھیں اور یہ تصاویر کسی ٹوائلٹ میں بنائی گئی تھیں۔ میں نے کچھ غور کیا تو اندازہ ہوا کہ یہ تو اسی کے ایف سی کا ٹوائلٹ ہے جہاں رچرڈ کام کرتا ہے۔ یقیناً اس نے ٹوائلٹ استعمال کرنے والی خواتین کسٹمرز کی تصاویر بنائی تھیں۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ تھی کہ اس نے کمسن بچیوں کی بھی تصاویر بنائی ہوئی تھیں۔ ابھی میں اسی صدمے میں تھی کہ مجھے اپنی تصویر بھی نظر آ گئی۔ یہ ہمارے گھر کے ٹوائلٹ میں بنائی گئی تھی اورنجانے کب اس نے یہ بیہودہ حرکت کی تھی۔ میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ وہ اس حد تک گر جائے گا کہ ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے چھپ کر میری تصویر بنا لے گا۔‘‘
مولی کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے لئے فیصلہ کرنا مشکل نہیں تھا۔ وہ رچرڈ کا فون لے کر اپنی گاڑی میں بیٹھیں اور سیدھی پولیس سٹیشن جا پہنچیں۔ پولیس اہلکاروں نے قابل اعتراض تصاویر دیکھتے ہی مولی کے گھر کا رخ کیا اور رچرڈ ابھی تک گھر میں موجود تھا جسے فوری گرفتار کر لیا گیا۔ اب وہ بدبخت پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔