’مجھے دبئی میں نوکری کے لئے ٹکٹ دی گئی، بالآخر وہاں انٹرویو دینے پہنچی تو دفتر میں داخل ہوتے ہی مالک نے مجھے پکڑ کر۔۔۔‘ پاکستانی خاتون کے ساتھ ایسا سلوک کہ ہر لڑکی پریشان ہوجائے
دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک روزگار کے حصول کے لئے جانے والوں کے لئے وہاں اپنے ہم وطن ہی سب سے بڑا سہارا ہوتے ہیں لیکن کیسی بدقسمتی کی بات ہے کہ دیار غیر میں کبھی کبھار یہی ہم وطن دغا بھی کر جاتے ہیں۔ بدقسمتی کا ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ ایک پاکستانی خاتون کے ساتھ پیش آ گیا جسے دبئی میں ایک پاکستانی بزنس مین نے نوکری کے بہانے بلوایا تھا۔
گلف نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ’’میں کچھ عرصے سے نوکری کی تلاش کر رہی تھی اور مختلف لوگوں کو اپنا سی وی بھیج رہی تھی۔ دبئی کی ایک کارگو کمپنی کی جانب سے میرے ساتھ رابطہ کیا گیا اور مجھے کمپوٹر آپریٹر کی نوکری کے لئے انٹرویو کے لئے بلایا گیا۔ میری کچھ ابتدائی بات چیت ہوئی لیکن اس وقت میرے ویزے کی مدت ختم ہو رہی تھی تو میں واپس آ گئی۔ بعد میں کمپنی کے پاکستانی مالک نے مجھے ٹکٹ بھجوائی اور انٹرویو کے لئے بلوا لیا۔
جب میں انٹرویو کے لئے پہنچی تو دفتر میں دیگر دو افرد بھی موجود تھے لہٰذا میں ایک طرف بیٹھ کر انتظار کرنے لگی۔ کچھ دیر بعد وہ افرد چلے گئے تو کمپنی کا مالک میری جانب آیا آتے ہی میرے ساتھ لپٹ گیا۔ اس نے میرے گالوں کو تھپتھپایا اور میرے پھر ہونٹوں کا بوسہ لے لیا۔ میرے لئے یہ انتہائی صدمہ خیز کیفیت تھی۔ میں نے اسے پیچھے دھکیلا اور بھاگ کر واش روم میں گئی اور اندر سے کنڈی لگا لی۔ میں نے وہیں سے اپنے منگیتر کو فون کیا جو دبئی میں ہی مقیم تھا اور اس کے آنے تک میں واش روم کے اندر ہی رہی۔ جب وہ دفتر پہنچا تو اس نے مجھے باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع کی۔ ‘‘
متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے پاکستانی بزنس مین کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔ ملزم نے الزامات کی تردید کی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ خاتون اسے بلیک میل کر رہی تھی اور اس سے 50 ہزار درہم اور دو موبائل فونز کا مطالبہ کر رہی تھی۔ دوسری جانب درخواست گزار خاتون نے ملزم کے الزامات کو بے بنیاد اور بیہودہ قرار دیا ہے۔ دونوں اطراف اپنے مؤقف پر قائم ہیں جبکہ مقدمے کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع ہے۔