خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے یمن اوربرطانیہ کا عالمی ایلچی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق 

خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے یمن اوربرطانیہ کا عالمی ایلچی کے ساتھ مل کر کام ...
خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے یمن اوربرطانیہ کا عالمی ایلچی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صنعاء(این این آئی)یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے خبردارکیا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کا حوثی ملیشیا کے قبضے میں رہنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے وزیر برائے امور مشرق وسطیٰ الیسٹر پیرٹ سے ٹیلفیون پر بات چیت میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کو الحدیدہ بندرگاہ کے راستے ایران میزائل اور اسلحہ پہنچا رہا ہے اگر یہ بندرگاہ بدستور حوثیوں کے قبضے میں رہتی ہے تو اس کے نتیجے میں نہ صرف پورا خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ باب المندب بندرگاہ اور بحر الاحمر میں جہاز رانی کو حوثیوں کی طرف سے لاحق خطرات پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔الیمانی نے کہا کہ یمنی حکومت نے عرب اتحاد کے ساتھ مل کر حوثی باغیوں کو الحدیدہ کا کنٹرول حکومت کے حوالے کرنے اور لڑائی سے گریز کا مشورہ دیا مگر حوثیوں کی جانب سے جواب میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا۔ حوثی باغی قومی املاک کو کوڑیوں کے بھاؤ بلیک مارکیٹ میں فروخت کرکے اپنے جنگی اخراجات پورے کررہے ہیں۔

یمن کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں شاہ سلمان ریلیف مرکز، اماراتی ہلال احمر اور دیگر امدادی ادارے مسلسل امدادی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیر نے یمنی وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ یمن میں جاری خانہ جنگی میں ان کی حکومت صدر عبد ربہ منصور ھادی کی قیادت میں قائم آئینی حکومت کے ساتھ ہے۔

مزید : بین الاقوامی