سعودی عرب ،سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 17افرادگرفتار

سعودی عرب ،سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 17افرادگرفتار
سعودی عرب ،سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 17افرادگرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اصلاحاتی عمل میں تسلسل پایا جاتا ہے ، تاہم سعودی حکومت نے انسانی حقوق کے 17کارکنوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں مہینے کے دوران حکومت نے سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت 17 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ بعض حکومتی ذرائع کے مطابق جن افراد کو حراست میں لیا گیا کہ وہ حد سے زیادہ آزاد خیالی کو فروغ دینے میں کوشش کر رہے تھے۔ سعودی حکومت کے ناقدین کا خیال ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد بنیادی طور پر انسانی حقوق کی سرگرمیوں اور خاص طور پر خواتین کے حقوق کے فعال کارکن ہیں، گرفتار شدگان میں شامل 4خواتین کو رہا کر دیا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا