’اگر آپ کا ہمسفر رات کو موبائل فون آف کر کے سوتا ہے تو یہ انتہائی پریشانی کی بات ہے کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے انتہائی شرمناک راز بے نقاب کردیا

’اگر آپ کا ہمسفر رات کو موبائل فون آف کر کے سوتا ہے تو یہ انتہائی پریشانی کی ...
’اگر آپ کا ہمسفر رات کو موبائل فون آف کر کے سوتا ہے تو یہ انتہائی پریشانی کی بات ہے کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے انتہائی شرمناک راز بے نقاب کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں چور، چوری کا کوئی نہ کوئی سراغ چھوڑ ہی جاتا ہے۔ یہ مقولہ بے وفا شوہر پر بھی صادق آتا ہے جس کی بے وفائی کا کہیں نہ کہیں سے بیوی کو سراغ لگ ہی جاتا ہے۔ پہلے تو کالر پر لپ اسٹک کا نشان یا شرٹ پر کسی ’کلموہی‘ کی زلفِ گرہ گیر سے ٹوٹے گیسو کی موجودگی بیویوں کو شوہر کی بے وفائی کا ثبوت فراہم کرتی تھی لیکن اب جدید دور ہے اور شوہروں کی بے وفائی کی علامات بھی جدید ہو گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں برطانیہ میں ماہرین نے ایک تحقیقاتی سروے میں کچھ ایسی علامات بتائی ہیں جن کے ذریعے بیویاں اپنے شوہر کے بے وفا ہونے کا سراغ لگا سکتی ہیں۔میل آن لائن کے مطابق اس سروے میں بے وفا شوہروں کی جو علامات سرفہرست آئیں ان میں ’رات کے وقت فون بند کر دینا، فون اور لیپ ٹاپ کے پاس ورڈ خفیہ رکھنا اور اچانک سوشل میڈیا کا استعمال چھوڑ دینا‘ شامل ہیں۔

برطانوی فلم کمپنی eOneکے ماہرین کی طرف سے کیے گئے اس سروے میں شامل 44فیصد لوگوں نے کہا کہ ’جن لوگوں کو رات گئے میسجز اور کالز آنے لگیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ شریک حیات سے بے وفائی کر رہے ہیں۔‘ 43فیصد نے ’کام کے بہانے دیر تک گھر سے باہر رہنے‘ اور41فیصد نے’ہمہ وقت فون اپنے پاس رکھنے‘ کی عادت کو بے وفائی کی علامت بتایا۔ان کے علاوہ شوہر کا ایسے دوستوں سے ملاقات کے بہانے باہر جانا جنہیں بیوی نہ جانتی ہو، کاروباری دورے معمول سے زیادہ ہوجانا، فون کا سائیلنٹ رکھنا، پیغامات کو آرکائیو میں رکھنا تاکہ وہ خفیہ رہیں، غیرمتوقع بینک ٹرانزیکشنز کرنا، لائف سٹائل، کپڑوں ، جوتوں اور پرفیوم وغیرہ کے انتخاب میں اچانک تبدیلی،ایک سے زائد سوشل میڈیا اکاﺅنٹس رکھنا، ہمہ وقت تھکے ہونے کی شکایت کرنا اور بیوی کو غیرمتوقع طور پر زیادہ تحائف دینے شروع کر دینا، وہ علامات ہیں کہ جن مردوں میں ہوں ان کی بیویوں کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ