’اگر آپ نو عمری میں بازار میں عام دستیاب یہ چیز استعمال کرتے تھے تو اب کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہے‘ انتہائی خطرناک وارننگ جاری کردی گئی

’اگر آپ نو عمری میں بازار میں عام دستیاب یہ چیز استعمال کرتے تھے تو اب کینسر ...
’اگر آپ نو عمری میں بازار میں عام دستیاب یہ چیز استعمال کرتے تھے تو اب کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہے‘ انتہائی خطرناک وارننگ جاری کردی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے اکثر ٹیلکم پاﺅڈر کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب اس کا ایک ایسا خوفناک نقصان منظرعام پر آ گیا ہے کہ سن کرہر کوئی پریشان ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق ٹیلکم پاﺅڈر لوگوں میں کینسر کا سبب بنتا ہے اور اب تک اس کے متعدد کیس سامنے آ چکے ہیں اور ان میں سے اکثر ٹیلکم پاﺅڈر بنانے والی کمپنیوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروا چکے ہیں۔ ایسا ہی ایک شخص فلپ گوور ہے جو جانسن اینڈ جانسن کمپنی کا ٹیلکم پاﺅڈر استعمال کرتا تھا اور اس کی وجہ سے اسے کینسر لاحق ہو گیا۔ فلپ نے باقی لوگوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”جو لوگ نوعمری میں کسی بھی کمپنی کا ٹیلکم پاﺅڈر استعمال کرتے رہے ہیں انہیں خبردار رہنے اور اپنے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوں گے۔“

فلپ کا کہنا تھا کہ ”نوعمری میں ٹیلکم پاﺅڈر استعمال کرنے والوں کے لیے یہ ٹائم بم کی طرح ہوتا ہے اور کسی بھی وقت ان میں کینسر کی تشخیص ہو سکتی ہے۔اکثر لوگ جو کینسر کا شکار ہوتے ہیں انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ ٹیلکم پاﺅڈر کی وجہ سے اس مہلک مرض کا شکار ہوئے ہیں۔ اگر یہ تمام لوگ حقیقت سے آگاہ ہو جائیں تو ٹیلکم پاﺅڈر کی وجہ سے کینسر کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد حیران کن حد تک بڑھ جائے گی۔“رپورٹ کے مطابق فلپ گووور نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا اور رواں سال اپریل میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ فلپ کو11کروڑ 70لاکھ ڈالر(تقریباً12ارب روپے)ادا کرے۔ اسی طرح کے دیگر کئی مقدمات میں بھی عدالتیں ٹیلکم پاﺅڈر کمپنیوں کو متاثرین کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات دے چکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی