سعودی عرب میں سڑکوں پر اچانک نمودار ہونے والے یہ گلابی نشان دراصل کیا ہیں؟ حقیقت جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

سعودی عرب میں سڑکوں پر اچانک نمودار ہونے والے یہ گلابی نشان دراصل کیا ہیں؟ ...
سعودی عرب میں سڑکوں پر اچانک نمودار ہونے والے یہ گلابی نشان دراصل کیا ہیں؟ حقیقت جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں سڑکوں پر پیلے اور سفید رنگ کی لائنیں اور نشانات ہوتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں سعودی عرب کی سڑکوں پر اچانک گلابی رنگ کے نشانات بنا دیئے گئے ہیں اور ان کا مقصد ایسا ہے کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد تھی جو حکومت نے کچھ عرصہ قبل نئی قانون سازی کرکے ہٹا دی تھی۔ یہ نیا قانون کل سے لاگو ہونے جا رہا ہے چنانچہ سعودی حکومت نے ملک بھر میں باقی دنیا کے برعکس خواتین کے لیے پارکنگ کی الگ جگہیں مختص کرنی شروع کر رکھی ہیں اور یہ گلابی رنگ کے نشانات انہی جگہوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

خواتین کے لیے مختص کی گئی ان جگہوں پر گلابی رنگ سے لکیریں بنا کر ان کے درمیان خواتین کا مخصوص نشان بھی بنا یا گیا ہے اور نیچے عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ’صرف خواتین کے لیے‘ کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ان جگہوں پر رکھے گئے کنکریٹ کے بلاکس کو بھی گلابی پینٹ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ملک میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں حکومت کی طرف سے پہلی 10خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ان خواتین کے پاس دیگر ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس بھی پہلے سے موجود تھے۔اس کے بعد سے اب تک درجنوں مزید خواتین کو بھی لائسنس دیئے جا چکے ہیں۔ یہ تمام خواتین سعودی عرب میں کل سے ڈرائیونگ کر سکیں گی۔

مزید : عرب دنیا