چینی شہریوں کے 500 ارب ڈالر ڈوب گئے کیونکہ۔۔۔ چین کے لئے انتہائی خطرناک خبر آگئی

چینی شہریوں کے 500 ارب ڈالر ڈوب گئے کیونکہ۔۔۔ چین کے لئے انتہائی خطرناک خبر ...
چینی شہریوں کے 500 ارب ڈالر ڈوب گئے کیونکہ۔۔۔ چین کے لئے انتہائی خطرناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ساتھ چین کا تجارتی جھگڑا کافی عرصے سے جاری ہے جس نے گزشتہ روز چینی شہریوں کو ایک بڑا جھٹکا لگا دیا ہے اور ان کو 514ارب ڈالر سے محروم کر دیا ہے۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق گزشتہ روز شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں رواں سال جنوری کی سطح کی نسبت 19فیصد کمی واقع ہو گئی جس سے چینی سرمایہ کاروں کے 514ارب ڈالر ڈوب گئے۔کوئی سٹاک مارکیٹ 20فیصد تک گر جائے تو تکنیکی تجزیہ کاروں کی نظر میں وہ بیئر مارکیٹ (Bear Market)کے مرحلے میں داخل ہو جاتی ہے جو سٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کا انتہائی مرحلہ ہے اور اس وقت شنگھائی انڈیکس اس مرحلے سے صرف 0.5فیصد دوری پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر کل مارکیٹ کے آغاز پر گراوٹ کی یہ شرح جاری رہتی ہے اور سٹاکس بیئرمارکیٹ کی حد سے نیچے چلے جاتے ہیں تو 2015ءکے بعد چین کو یہ سب سے بڑا دھچکا پہنچے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی طرف سے چینی مصنوعات کا ٹیرف بڑھائے جانے پر چین کی طرف سے انتقامی اقدام اٹھایا گیا اور انہوں نے بھی امریکی مصنوعات پر اضافی ڈیوٹیز لاگو کر دی تھیں۔چین کے اس اقدام پر رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے 200ارب ڈالر کے مزید اضافی ٹیرف لاگو کرنے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد شنگھائی مارکیٹ گرنا شروع ہو گئی۔ گزشتہ دو سال میں شنگھائی کمپوزٹ میں 34فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن گزشتہ ایک ہفتے میں اس میں 19فیصدکی انتہائی کمی آنے سے چینی سرمایہ کاروں کو 514ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔