کتنے کو کتنے سے ضرب دیں؟ ایاز میر نے سیاستدانوں کے درست اثاثے معلوم کرنے کا فارمولہ بتا دیا

کتنے کو کتنے سے ضرب دیں؟ ایاز میر نے سیاستدانوں کے درست اثاثے معلوم کرنے کا ...
کتنے کو کتنے سے ضرب دیں؟ ایاز میر نے سیاستدانوں کے درست اثاثے معلوم کرنے کا فارمولہ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار ایاز میر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں سیاستدانوں کی جانب سے پیش کئے گئے اثاثوں کے اعدادوشمار غلط ہیں۔ اگر سیاستدانوں کی اثاثو ں کی اصل قیمت معلوم کرنا ہے تو الیکشن میں پیش کئے گئے اعداد وشمار کو 40سے ضرب دی جائے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز میر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں کسی سیاستدان نے اپنے اثاثے درست نہیں بتا ئے بلکہ پیش کئے گئے تمام اعداد و شمار غلط ہیں انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی جانب سے ظاہر کئے گئے اثاثو ں کو 40سے ضرب دی جائے تو پھر ان کے اثاثوں کی اصل قیمت بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے حکمران ہیں جن کا عوام سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ان کے عزائم کچھ اور ہیں اس لئے ان سے عوام کی فلاح وبہبود کی توقع رکھنا عبث ہے ۔

مزید :

قومی -