’انہوں نے گھر خالی کیا تو میں نے یہ گڑیا خرید کر اپنی دکان میں رکھ لی، لیکن اب جو بھی اسے ہاتھ لگاتا ہے اس کی۔۔۔‘ خاتون نے ایسا انکشاف کردیا کہ سن کر آپ بھی کانپ اُٹھیں

’انہوں نے گھر خالی کیا تو میں نے یہ گڑیا خرید کر اپنی دکان میں رکھ لی، لیکن اب ...
’انہوں نے گھر خالی کیا تو میں نے یہ گڑیا خرید کر اپنی دکان میں رکھ لی، لیکن اب جو بھی اسے ہاتھ لگاتا ہے اس کی۔۔۔‘ خاتون نے ایسا انکشاف کردیا کہ سن کر آپ بھی کانپ اُٹھیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دکاندار خاتون نے ایک گھر کا پرانا سامان خرید لیا جس میں سے ایک گڑیا بھی موجود تھی، جسے اس نے اپنی دکان میں رکھ لیا۔ اب اس نے گڑیا کے متعلق ایسا حیران کن انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہی آدمی خوفزدہ ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق خاتون نے بتایا ہے کہ” اس گڑیا پر آسیب کا سایہ ہے کا کچھ اور، کہ اس کے بازو اور سر خودبخود حرکت کرتے ہیں اور میری دکان میں آنے والا جو شخص بھی اسے ہاتھ لگائے وہ بیمار ہو جاتا ہے۔“

خاتون نے بتایا کہ ”جب میرے ملازم نے گڑیا کے حرکت کرنے کے متعلق مجھے بتایا تو مجھے یقین نہیں آیا۔ اس کے اصرار کرنے پر جب میں نے کچھ دیر کھڑے ہو کر گڑیا کو دیکھا تو واقعی اس کے بازو حرکت کر رہے تھے۔“ رپورٹ کے مطابق خاتون نے گڑیا کی ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گڑیا کا بازو اس کی گود میں پڑا ہوتا ہے۔ پھر وہ سرکنا شروع ہوتا ہے اورآہستہ آہستہ اس کے پہلو میں نیچے گر جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے سر کو بھی حرکت دیتی ہے۔“اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا رکھی ہے۔ ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”مجھے یقین ہے کہ یہ گڑیا سانس بھی لے رہی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ میرے ہاتھ سے فون ہی گر گیا۔“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”یہ ویڈیو دیکھ کر میں نے اپنی ساری گڑیائیں ہی پھینک دی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ