فٹ بال ورلڈ کپ ،بیلجیئم نے تیونس کو دھول چٹا دی

فٹ بال ورلڈ کپ ،بیلجیئم نے تیونس کو دھول چٹا دی
فٹ بال ورلڈ کپ ،بیلجیئم نے تیونس کو دھول چٹا دی

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بیلجیم نے تیونس کو 5 کے مقابلے میں دو گولز سے آوٹ شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی فٹبال کے عالمی مقابلوں میں گروپ جی کے میچ میں بیلجیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تیونس کو شکست دے دی۔بیلجیئم کی جانب سے رومیلو لوکاکو اور ایڈن ہزارڈ نے دو دو جب کہ مچی بٹشوائی نے ایک گول کیا۔دو گروپ میچوں میں فتح اور مخالف ٹیموں کے خلاف 6 سے زیادہ گول سکور کرنے کے بعد بیلجیئم نے اگلے مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے تاہم ابھی یہ بات حتمی نہیں ہے۔اگر بیلیجیئم کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے ہار جاتی ہے اور ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرنے والی پاناما انگلینڈ اور تیونس کو شکست دے دیتی ہے تو ان تینوں ٹیموں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے اور پھر گولز کے اعتبار سے پہلی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی۔

مزید : کھیل