سوشل میڈیا پر’’ مہاجر بچوں کو سرحد پر ہی مارڈالو‘‘کے الفاظ استعمال کرنے پر امریکی خاتون نوکری سے فارغ

سوشل میڈیا پر’’ مہاجر بچوں کو سرحد پر ہی مارڈالو‘‘کے الفاظ استعمال کرنے پر ...
سوشل میڈیا پر’’ مہاجر بچوں کو سرحد پر ہی مارڈالو‘‘کے الفاظ استعمال کرنے پر امریکی خاتون نوکری سے فارغ

  

واشنگٹن (اے این این)سوشل میڈیا پر مہاجر بچوں کو سرحد پر قتل کرنے کے الفاظ استعمال کئے جانے پرامریکی خاتون کو نوکری سے معطل کرکے رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوریگن ڈپارٹمنٹ آف ٹراسپورٹیشن (او ڈوٹ)کی ملازمہ لوری میک ایلن نامی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا تھا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ انہیں ان تمام کو سرحد پر ہی گولی مار دینی چاہئے اور اس عمل کو اچھا کہنا چاہیے، اس سے ہم محنتی امریکیوں کے ٹیکسوں میں کروڑوں ڈالرز بچیں گے۔میک ایلن کے غیر انسانی اظہار خیال پر فوری ردعمل سامنے آیا اور ہزاروں افراد نے خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، سیکڑوں ناراض افراد نے خاتون کے خلاف اس کے ادارے سے رابطہ کرکے اسے نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق میک ایلن تنقید برداشت نہ کرسکی اور اپنے تمام سماجی رابطے کے اکاونٹس بند کردئیے۔بعد ازاں اوڈوٹ نے اعلان کیا کہ ایجنسی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور خاتون ملازمہ کو مزید نوٹس تک کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی