معروف ن لیگی رہنما کے ہوٹل پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ، الٹا ٹیم کو ہوٹل میں بند کر دیا گیا ، یہ کون سیاستدان ہے ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

معروف ن لیگی رہنما کے ہوٹل پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ، الٹا ٹیم کو ہوٹل ...
معروف ن لیگی رہنما کے ہوٹل پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ، الٹا ٹیم کو ہوٹل میں بند کر دیا گیا ، یہ کون سیاستدان ہے ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  

مری (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مری میں کچھ عرصہ قبل سیاحوں اور ہوٹلز کے عملے کے دوران تنازعات کی خبریں منظر عام پر آئیں جس کے بعد سیاحوں نے مری کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا تاہم یہ معاملہ حل ہوا تو اب انتہائی حیران کن خبر آ گئی ہے جس میں مری میں واقع ہوٹل کے ملازمین نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت ٹیموں کو ہوٹل کے اندر یرغمال بنا لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تاہم انکشاف ہواہے کہ وہ ہوٹل ن لیگی سیاستدان راجہ اشفاق سرور کا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم مری میں ہوٹلز کی چیکنگ کر رہی تھی کہ ا س دوران انہوں نے راجہ اشفاق سرور کی ملکیتی ہوٹل کا جائزہ لیا تو اندر گندگی کے ڈھیر لگے پڑے تھے اور انتہائی غلیظ حالات پر اسے سیل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ہوٹل ملازمین نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر دھاوا بول دیا اور ڈی جی فو ڈ اتھارٹی سمیت پوری ٹیم کو یرغمال بنا لیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی اور جب مقامی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن حکام نے کئی گھنٹے نوٹس لینا ہی گوارہ نہ کیا۔

واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مال روڈ پرکئی دیگر فوڈ پوائنٹس کو بھی چیک کیا، ناقص اور غیر معیاری اشیا رکھنے والوں کو جرمانہ بھی کیا، کئی ریسٹورینٹس سیل بھی کردیے گئے۔

مزید : قومی