کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے:رنبیر کپور

کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے:رنبیر کپور
کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے:رنبیر کپور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہاہے کہ کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں رنبیر کا کہنا تھا کہ کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے اور آپ کو ہر چیز اچھی لگنے لگتی ہے اور تو اور پانی بھی شربت لگنے لگتا ہے۔انوپما کا کہنا تھا کہ آپ اکثر مختلف لوگوں کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اس سے محبت کرنے کا فن متاثر تو نہیں ہوتا جواب میں رنبیر کا کہنا تھا کہ یہ فن اور نکھرتا ہے۔یاد رہے کہ دیپکا پاڈوکون اب رنبیر کپور کی خاص دوست سے اچھی دوست بن چکی ہیں اور اب وہ رنویر سنگھ کی خاص دوست ہیں۔ رنبیر اس وقت اپنی فلم سنجو کے زبردست پروموشن میں لگے ہوئے ہیں۔ 

مزید : تفریح