افغانستان، مختلف حملوں میں 20 فوجی ہلاک، نجی ادارے کے 33 ملازمین اغوا

افغانستان، مختلف حملوں میں 20 فوجی ہلاک، نجی ادارے کے 33 ملازمین اغوا
افغانستان، مختلف حملوں میں 20 فوجی ہلاک، نجی ادارے کے 33 ملازمین اغوا

  

کابل(این این آئی)افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ مختلف حملوں میں ایک تعمیراتی ادارے کے 33 ملازمین اغوا ہوئے جبکہ کم از کم 20 سرکاری سلامتی افواج ہلاک ہوئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان داد احمدی نے بتایا کہ علاقے کی پولیس نے فوری طور پر مغویوں کو بازیاب کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا۔ لیکن، ایسا کرنے میں ناکام رہی اور اس دوران ان کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔کسی نے فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی، حالانکہ قندھار کسی زمانے میں طالبان کا ایک مضبوط ٹھکانہ رہا ہے۔ادھر مغربی صوبہ بدغیث میں طالبان نے حملہ کیا جس میں 16 پولیس اہل کار اور دو شہری ہلاک ہوئے۔سرکشوں کے ترجمان نے دعوی کیا کہ طالبان لڑاکوں نے گولہ بارود اور دیگر اسلحے کی بڑی کھیپ پر بھی قبضہ کیا۔حملے سے ایک ہی روز قبل، باغیوں نے بدغیث کے دوسرے علاقے میں افغان فوج کی چوکیوں پر دھاوا بولا جس میں 40 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے۔

دریں اثنا وسط مشرقی صوبہ میدان وردک میں شدید لڑائی بھڑک اٹھی، جہاں طالبان نے سرکاری سلامتی کی چوکیوں پر حملہ کیا۔صوبے کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ لڑائی کے نتیجے میں ایک اہم سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے۔لڑائی میں طالبان نے ایک اہم اڈے اور درجنوں سکیورٹی چوکیوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ اس بات کا دعوی ترجمان ذبیح اللہ نے اخباری نمائندوں کو جارہ کردہ ایک بیان میں کیا ۔

مزید : بین الاقوامی