عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے

عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے
عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے۔سعودی حکومت نے عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 6 سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں، عازمینِ حج کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی ’اعتماد ‘ کرے گی۔ عازمینِ حج کی مرحلہ وار بائیو میٹرک تصدیق کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کو اپنے شیڈول کے مطابق فنگرپرنٹس، بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں، عازمین کو شیڈول کی معلومات موبائل میسیج، ویب سائٹ اور حج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی۔ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسیج بھیجے جا رہے ہیں،عازمینِ حج اپنے اصل شناختی کارڈ، بینک رسید اور پاسپورٹ فوٹو کاپی اپنے ہمراہ ضرور لائیں اور عازمینِ حج صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق ہی ’اعتماد‘ کے دفتر پہنچیں۔

مزید : قومی