مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کریں گے:مصری صدر

مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کریں گے:مصری صدر
مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کریں گے:مصری صدر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قاہرہ(این این آئی)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قضیہ فلسطین کے حوالے سے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مصری صدر نے ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر مسئلہ فلسطین کے جامع، دیر پا اور منصفانہ حل کے حوالے سے ہونے والی مساعی کی حمایت کرے گا۔ملاقات کے موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری، انٹیلی جنس چیف عباس کامل اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل کو 1967ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جانے کا مطالبہ اصولی ہے اور دو ریاستی حل کا اس سے بہتر اور کوئی راستہ نہیں۔ مشرقی یروشلم کو ہرصورت میں فلسطینی مملکت کے دارالحکومت کا درجہ ملنا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی