دہشت گردی کی منصوبہ بندی، انڈونیشیا میں داعشی جنگجو کو سزائے موت

دہشت گردی کی منصوبہ بندی، انڈونیشیا میں داعشی جنگجو کو سزائے موت
دہشت گردی کی منصوبہ بندی، انڈونیشیا میں داعشی جنگجو کو سزائے موت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کی ایک عدالت نے 2016 میں دارالحکومت جکارتہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے میں ملوث ایک داعشی جنگجو کو سزائے موت سنائی ہے۔

امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت میں قائم عدالت نے 2016میں خود کش حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے والے داعشی جنگجوامان عبدالرحمان کو 4 دیگر ملزمان سمیت سزائیں سنائی ہیں، اس حملے میں کم سے کم 4 افرد ہلاک ہوگئے تھے۔ملزم کی جانب سے عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ جنوری 2016 کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سٹار بکس ہوٹل، ایک پولیس چوکی، سفارتی کالونی اور اقوام متحدہ کی ایجنیسیوں کے دفاتر میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے تھے جن میں کم سے کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی