شیخ رشید کے مقابلے میں ن لیگ نے کس کو میدان میں اتار دیا ؟ بڑی خبر آ گئی

شیخ رشید کے مقابلے میں ن لیگ نے کس کو میدان میں اتار دیا ؟ بڑی خبر آ گئی
شیخ رشید کے مقابلے میں ن لیگ نے کس کو میدان میں اتار دیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عام انتخابات میں راولپنڈی کے دو حلقوں سے میدان میں اترنے جا رہے ہیں جن میں این اے 60 اور این اے 62 شامل ہیں ان دونوں نشستوں پر شیخ رشید پی ٹی آئی کے بھی متفقہ امیدوار ہیں تاہم اب ان کے مقابلے میں ن لیگ نے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے شیخ رشید کے مقابلے میں این اے 60 سے حنیف عباسی کو میدان میں اتار ا ہے جبکہ اسی حلقہ کی صوبائی نشست پی پی 11 پر راجہ ارشد اور پی پی 17 پر راجہ حنیف ایڈو کیٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے ۔

دوسری جانب این اے 62 میں شیخ رشید کے مقابلے میں ن لیگ نے اپنے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری کو ٹکٹ جاری کر دیاہے اور انہوں نے الیکشن مہم کابھی آغاز کر دیا ہے جبکہ اس حلقہ کی صوبائی نشست پی پی 16 پر شیخ ارسلان حفیظ اور پی پی 18 پر شکیل اعوان کو ٹکٹ جاری کی گئی ہے ۔

مزید : قومی