غسل مقدس دیتے ہوئے پادری نے روتے بچے کے منہ پرتھپڑ دے مارا

غسل مقدس دیتے ہوئے پادری نے روتے بچے کے منہ پرتھپڑ دے مارا
غسل مقدس دیتے ہوئے پادری نے روتے بچے کے منہ پرتھپڑ دے مارا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(این این آئی)لندن میں ایک پادری نے نومولود بچے کو بپتسمہ( غسل مقدس) دیتے ہوئے رونے کی وجہ سے اس کے منہ پر تھپڑ ماردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق یک خاندان اپنے بچے کو بپتسمہ دلوانے کے لیے ایک پادری کے پاس لے کرآتے ہیں،وہ عیسائی مذہبی روایت کے مطابق بچے کو بپتسمہ(غسل مقدس) دلانے کی کوشش کرتا ہے مگر بچہ بہت زیادہ رو رہا ہے۔ بچے کے والدین اسے چپ کرانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ بچہ مسلسل رو رہا ہے۔ اس پر طیش میں آ کر پادری نے بچے کے منہ پر تھپر جڑ دیا۔خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لوگوں نے پادری کی جانب سے بچے کو تھپڑ مارنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھاکہ آیا ایک پادری کیسے کم سن بچے کو چپ کرانے کے لیے اس کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے؟ بچے کو تھپڑ مارے جانے پر اس کے والدین بھی پریشان ہیں اور انہوں نے بھی پادری کی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی