طاہر القادری آئین سے باہر کی سوچتے ہیں:فواد چودھری

طاہر القادری آئین سے باہر کی سوچتے ہیں:فواد چودھری
طاہر القادری آئین سے باہر کی سوچتے ہیں:فواد چودھری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ طاہر القادری آئین سے باہر کی سوچتے ہیں جبکہ ہم آئین کو مانتے ہیں ۔ ہماری اور طاہر القادری کی سوچ میں فرق ہے ۔

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی پریس کانفرنس کے حوالے سے نجی ٹی وی” جیو نیوز “ سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم آئین کو مانتے ہیں جبکہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ موجودہ نظام درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری اور طاہر القادری کی سوچ میں فرق ہے ۔ طاہر القادری آئین سے باہر کی چیزیں سوچتے ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بنیادی چیز علاقے کے مسائل کو مدنظر رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا الیکٹیبلز صرف تحریک انصا ف میں ہی نہیں آئے بلکہ دوسر ی پارٹیوں میں بھی گئے ہیں۔

مزید : قومی