امریکہ، چوروں نے اے ٹی ایم کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

امریکہ، چوروں نے اے ٹی ایم کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا
امریکہ، چوروں نے اے ٹی ایم کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

  

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوروں نے اے ٹی ایم کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا، زورداردھماکے کی وجہ سے خالی ہاتھ ہی بھاگنا پڑا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں 2 چور ایک سٹور میں داخل ہوئے اور اے ٹی ایم سے پیسے چرانے کیلئے دھماکا خیز مواد لگا دیا، زور دار دھماکے کی وجہ سے چوروں کو بغیر کچھ لیے بھاگنا پڑا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تاہم پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی