” چیف جسٹس نے وعدہ کیاہے کہ میں اس چیز کا افتتاح کروں گا وہ بھی آئیں گے “ شیخ رشید نے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

” چیف جسٹس نے وعدہ کیاہے کہ میں اس چیز کا افتتاح کروں گا وہ بھی آئیں گے “ شیخ ...
” چیف جسٹس نے وعدہ کیاہے کہ میں اس چیز کا افتتاح کروں گا وہ بھی آئیں گے “ شیخ رشید نے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے وعدہ کیاہے کہ وہ خود ہسپتال کا دورہ کریں گے اور وہ آکر آرڈر جاری کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ 28 تاریخ کو چیف جسٹس آ رہے ہیں اور وہ آ کر آرڈر جاری کریں گے ، ہسپتال 80 فیصد بنا ہوا ہے اور اس کاکام نو سال سے روکا ہواہے اورچہف جسٹس نے مجھ سے وعدہ کیاہے کہ وہ خود دورہ کریں گے ۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ میں نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کا وعدہ کیاہے کہ وہ ٹرانسپورٹ دیں ہیلی کاپٹر اور جہاز ، یہ طے ہے کہ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے الیکشن مہم کروں گا تاہم وہ جہاز اپنا لیتے ہیں یا کرائے پر،یہ ان پر ہے ، مجھے انہوں نے کہناہے کہ اس حلقے میں چلے جاوتو میں چلا جاوں گا ،اگر فاصلہ زیادہ ہوا تو طیارہ اور اگر کم ہوا تو ہیلی کاپٹر کا انتظام کریں، عمران خان کے ساتھ رہ کر میں بھی وی آئی پی ہو گیا ہوں۔

مزید : قومی