اگلے چند روز میں وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا :نواز شریف

اگلے چند روز میں وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا :نواز شریف
اگلے چند روز میں وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا :نواز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ اگلے چند دن میں پاکستان جانے کافیصلہ کریں گے ۔ پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائیں گے ۔

جیونیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف نواز شریف کا کہنا تھا اس وقت کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اوروہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاءہیں اور ان حالات میں جب وہ وینٹی لیٹر پر ہیں تو میں کیا پاکستان جانے کی سوچ سکتا ہوں۔ نواز شریف نے کہا کہ اگلے چند دن میں جب کلثوم نواز کی حالت بہتر ہوگی تو پاکستان کا جانے کا فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہاپاکستان سے آئے ہیں اورپاکستان ہی واپس جائیں گے ۔ پاکستان واپس جا کر سیاست کروں گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی