سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کوحلقہ انتخاب میں جانا مہنگا پڑ گیا، کارکنوں کے لوٹے لوٹے کے نعرے

سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کوحلقہ انتخاب میں جانا مہنگا پڑ گیا، کارکنوں ...
سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کوحلقہ انتخاب میں جانا مہنگا پڑ گیا، کارکنوں کے لوٹے لوٹے کے نعرے

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن سے پی ٹی آئی میں شمولیت کر نے والے سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کوحلقہ انتخاب میں جانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ان کی آمد پرشہریوں نے گاڑی کوگھیرے میں لے لیااور لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کوحلقہ انتخاب میں جانا مہنگا پڑ گیا۔ان کی آمد پرعلاقہ مکینوں کے لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے اور5سال کےبعد علاقے میں ووٹ مانگنے آنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سکندر حیات بوسن کو پہلے حلقہ کے لوگوں کی یاد نہیں آئی جبکہ ان کے تحریک انصاف میں جانے کی اطلاعات کے حوالے سے بھی مسلم لیگ ن کے کارکن مشتعل تھے جنہوں نے اس موقع پر لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی