انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپلی کیشن متعارف کروا دی

انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپلی کیشن متعارف کروا دی
انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپلی کیشن متعارف کروا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سان فرانسسکو(آئی این پی)انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپیلیکیشن متعارف کرواکرنوجوانوں کو اپنی طرف مائل کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے ایک تقریب میں انسٹاگرام کمپنی کیسی ای اویون سسٹروم نے اعلان کیا کہ صارفین کو

’’ آئی جی ٹی وی ‘‘ فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کے تحت وہ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کی فوٹو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام نے یوٹیوب کی نقل کرتے ہوئے آئی جی ٹی وی متعارف کروایا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے ایک تقریب میں انسٹاگرام کمپنی کے سی ای اویون سسٹروم نے اعلان کیا کہ صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کے تحت وہ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں۔کیون سسٹروم کا تقریب میں کہنا تھا کہ 2010 میں متعارف کروائی گئی یہ ایپ اب پوری دنیا میں مقبول ہوچکی ہے، جس کے 1 ارب صارفین ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کے ذریعے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرتے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان 40 فیصد ٹی وی دیکھتے ہیں جب کہ 60 فیصد موبائل کا استعمال کرتے ہیں اور اب انسٹاگرام کے اس نئے فیچر کے ذریعے وہ اپنی دلچسپی کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین ایپ پر صرف ایک منٹ کی مختصر سٹوری ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بجائے با آسانی 1 گھنٹے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔آئی جی ٹی وی فیچر میں تمام ویڈیوز عمودی (vertical) دیکھی جا سکتی ہیں، جس میں فل اسکرین بھی ہوسکتی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی