ویتنام، فٹ بال میچوں پر جوا کھیلنے والے بین الاقوامی گروہ کے 4ارکان گرفتار

ویتنام، فٹ بال میچوں پر جوا کھیلنے والے بین الاقوامی گروہ کے 4ارکان گرفتار
ویتنام، فٹ بال میچوں پر جوا کھیلنے والے بین الاقوامی گروہ کے 4ارکان گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ویتنام(آئی این پی)ویت نام میں پولیس نے فٹ بال میچوں پر جوا کھیلنے والے بین الاقوامی گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنامی پولیس نے اس بڑے گروہ کے چار اراکین کو حراست میں لے لیا ہے، جس نے عالمی فٹ بال کپ کے میچوں پر آن لائن جوئے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے آن لائن جوئے میں 26 ملین ڈالر لگائے جا چکے تھے۔ گرفتار ہونے والے چاروں افراد کو ہوچی منہ سٹی میں سے گرفتار کیا گیا۔ اس گروہ میں ملوث ہونے کے الزام میں کئی دوسرے افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ گروہ نے جس ویب سائٹ پر جوا چلانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، وہ فلپائن سے کنٹرول کی جا رہی تھی۔ ویتنامی پولیس کے مطابق فٹ بال میچوں پر کھیلے والے جوئے میں سارے ملک سے ہزاروں افراد شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل