ہمارا میڈیا سوشل میڈیا پر انحصار کر رہا ہے :قمرزمان کائرہ

ہمارا میڈیا سوشل میڈیا پر انحصار کر رہا ہے :قمرزمان کائرہ
ہمارا میڈیا سوشل میڈیا پر انحصار کر رہا ہے :قمرزمان کائرہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جبکہ ہمارا میڈیا بھی سوشل میڈ یا پر انحصار کر رہاہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کومناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی البتہ صورتحال 2013کے الیکشن کی نسبت بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیاں بہت زیادہ ہوگئی ہیں اور حدتو یہ ہے کہ ہمارا میڈیا بھی زیادہ تر سوشل میڈیا پر انحصار کر رہاہے اور بدقسمتی سے ہمارے ہاں ٹکرز کی سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ ہمارے میڈیامیں بہت سی خامیاں موجود ہیں جن کو دو ر کرنے کی ضرورت ہے البتہ سوشل میڈیا پر پابندی لگانا یا اس کوختم کرنا ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر پالیسی بننی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مذہبی معاملات پر بہت سے فساد برپا ہوئے ہیں اور اب بھی فسادی فساد برپا کر سکتے ہیں اس لئے مذہبی معاملے پر بہت ہی احتیاط کی ضرورت ہے ۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ سیاسی کارکنوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ سیاسی جماعتوں پر دباﺅبڑھائیں جس سے خرابیاں دور ہوسکیں ۔ انہوںنے کہا جس دن سیاستدانوں اور دیگر مقتدر طبقات میں یہ سوچ پیدا ہوگئی کے اگر ہمارا رویہ درست نہ ہوا تو لوگ ہمیں مسترد کردیں گے تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ۔

مزید : قومی