انتہائی معروف ڈرامے ’گیم آف تھرونز ‘ کے ہیرو ’جان سنو‘ کس لڑکی سے شادی کرنے جا رہے ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ بھی کہیں گے ’محبت ہوتے دیر نہیں لگتی ‘

انتہائی معروف ڈرامے ’گیم آف تھرونز ‘ کے ہیرو ’جان سنو‘ کس لڑکی سے شادی کرنے ...
انتہائی معروف ڈرامے ’گیم آف تھرونز ‘ کے ہیرو ’جان سنو‘ کس لڑکی سے شادی کرنے جا رہے ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ بھی کہیں گے ’محبت ہوتے دیر نہیں لگتی ‘

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )گیم آف تھرونز میں ایک دوسرے سے محبت کرنے کی اداکاری کرنے والے جان سنو اور یگریٹ کو حقیقت میں محبت ہو گئی اور آج وہ کچھ ہی دیر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار کٹ ہیرنگٹن اور روز لیسلی نے گیم آف تھرونز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں کٹ ہرنگٹن ’جان سنو‘ کا کر دار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے مخالف جنہیں ڈرامے میں ’وائلڈنگز ‘کا نا م دیا گیاہے ، سے تعلق رکھنے والی لڑکی ’یگریٹ‘ سے محبت ہو جاتی ہے لیکن وہ ایک جنگ میں ہلاک ہو جاتی ہیں تاہم ڈرامے میں کی جانے والی محبت حقیقت میں تبدیل ہو گئی اور جوڑا آج شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہاہے اور اس حوالے سے تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں ۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گیم آف تھرونز میں ’کھلیسی اور ٹیرین لانیسسٹر ‘ کا کر دار ادا کرنے والے اداکار ہے اداکارہ شادی میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں۔

 

دونوں نے گزشتہ سال ستمبر میں منگنی کر لی تھی تاہم آج وہ سکاٹ لینڈ کے رائن چرچ میں شادی کے بندھ میں بندھنے جا رہے ہیں ، اس تقریب میں دوستوں اور اہل خانہ کے علاوہ گیم آف تھرونز کے تمام اداکار شریک ہو رہے ہیں اور مجموعی طور پر 200 مہمان اس موقع پر شریک ہوں گے ۔اس کے بعد استقبالیہ کی تقریب 12 صدی کے وارڈ ہل کیسٹل میں کی جائے گی ۔

مزید : تفریح