الیکشن کے حوالے سے کسی حادثے کاانتظار کیا جا رہا ہے :ڈاکٹر مصدق ملک

الیکشن کے حوالے سے کسی حادثے کاانتظار کیا جا رہا ہے :ڈاکٹر مصدق ملک
الیکشن کے حوالے سے کسی حادثے کاانتظار کیا جا رہا ہے :ڈاکٹر مصدق ملک

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے خود الیکشن کمیشن تحفظات کا اظہار کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیاجا رہا ، ایسا لگتا ہے جیسے کسی حادثے کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود الیکشن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے کو ئی ایکشن نہیں لیا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے کسی حادثے کااظہار کیا جا رہا ہے ۔ ہماری پارٹی کے ا علیٰ عہدیداروں کو مناسب سیکورٹی فراہم نہیں کی جا رہی اگر کسی کے پاس سکیورٹی ہے تو ذاتی ہے کہیں پر سرکاری سکیورٹی نظر نہیں آرہی ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے۔ ہمارے ہاں جو منظم پارٹیاں ہیں انہوں نے اس حوالے سے اپنے اوپر تنقید کرنیوالوں کے خلاف بھرپور ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں جو دوسروں کوگالیاں دیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آتی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری ہرشہری پر ہے کہ وہ اپنی لیڈر شپ کی گفتگو کے حوالے سے آنیوالی تبدیلی پر نظر ڈالے ۔

مزید : قومی