7 سالہ بچی کو ونی کر دیا گیا،3 پنچایتی گرفتار
عارف والا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنچایت کے فیصلے پر 7 سال کی بچی کو ونی کر دیا گیا۔پولیس نے فیصلہ سنانےوالی پنچایت کےخلاف مقدمہ درج کر کے 3 افرادگرفتار لیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق عار ف والاکے نواحی گاوں کے رہائشی جہانگیرکی بیٹی آسیہ نورین نے علی رضا نے پسندکی شادی کی تھی۔جس پرپنچایت نے لڑکے کی7 سال کی بہن کارشتہ لڑکی کے بھائی سے طے کیاتھا۔فیصلے کی خلاف ورزی پرلڑکے کے والدشفیع کو5 لاکھ روپےادا کرنے تھے۔جس کی اطلاع پر کارروئی کر تے ہو ئے پولیس نے فیصلہ سنانےوالی پنچایت کےخلاف مقدمہ درج کر کے3 افرادکوگرفتارکر لیا ہے۔