فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کا ملک میں جاری جبری گمشدگیوں کا نوٹس

فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کا ملک میں جاری جبری گمشدگیوں کا نوٹس

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک بھر میں جاری جبری گمشدگیوں کا نوٹس لے لیا، جسٹس(ر)جاوید اقبال جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کمیٹی کو 2 جولائی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے، تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک بھر میں جاری جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی۔اس حوالے سے جبری گمشدگیوں سے متعلق تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال کمیٹی کو جبری گمشدگیوں کے معاملے پر کمیٹی کو2 جولائی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔اس سے قبل 25مئی کو ہونے والے کمیٹی اجلاس میں سینیٹر سسی پلیجو نے سندھ اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں جاری جبری گمشدگیوں کے معاملے پرمفاد عامہ کے حوالے سے نکتہ اٹھایا تھا۔

فنکشنل کمیٹی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر