مریم نواز کھل کر شہباز شریف کے سامنے آگئیں 

مریم نواز کھل کر شہباز شریف کے سامنے آگئیں 
مریم نواز کھل کر شہباز شریف کے سامنے آگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیہ: ایثار رانا

مذاق معیشت والوں سے میثاق کی بات کرنا مذاق ہی ہے۔میرا بچہ پیدائشی مقروض انکا بچہ پیدائشی ارب پتی۔یہ کہاں کی جمہوریت ہے ایسے لوگوں سے ہاتھ ملاناکرپشن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔عمران خان سب باتوں پر یوٹرن لے لیں اس پہ نہ لیں۔سچ اور جھوٹ سیاہ اور سفید میں کوئی تو حد فاضل رہے۔مریم کھل کے اپنے چاچو کے سامنے آگئیں۔آج انہو ں نے اپنی سولو فلائیٹ کا آغاز کردیا۔میری بات لکھ لیں شہباز شریف آہستہ آہستہ بروٹس ثابت ہونگے۔۔انہوں نے مسلم لیگ کی قیمت پہ بہت چھوٹ حاصل کی اور کھل کے حکومت کا ساتھ دیا۔اب مریم کے ہاتھوں وہ ایکسپوز ہونگے۔رہی بات زرداری کی تو اگر انہیں آج کہا جائے کہ اعلان کیے بغیر پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں آپکی خطائیں معاف کردی جائیں گی تو وہ تیار ہوسکتے ہیں۔وہ نوازشریف کے انجام سے بہت کچھ سیکھ چکے اور چاہتے ہیں کہ ماضی کی لوٹ مار پہ مٹی ڈال کے آگے بڑھا جائے۔عمران خان حکومت بری طرح مالی بحران کا شکار ہے زرداری اس کمزوری سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور بظاہر وہ کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں اگر عمران خان نے ان سے ہاتھ ملایا تو یاد رکھیں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں میں مایوسی مزید بڑھے گی جو اچھی علامت نہیں اسد عمر اور فواد چودہری کے لہجے ایک نظر ضرور دیکھیں۔
تجزیہ: ایثار رانا

مزید :

تجزیہ -