ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار دی گئی

ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار دی گئی
ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈس ابابا (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے ٹیلی ویژن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف آف سٹاف کو گولی لگ گئی ہے جبکہ خودمختار علاقے میں فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ابی احمد فوجی لباس زیب تن کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی پر آئے اور انہوں نے آرمی چیف کو گولی لگنے کی خبر دی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وہ زندہ ہیں یا قتل ہو گئے ہیں ۔ایتھوپیا میں ذرائع ابلاغ اور انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیاہے جس کے باعث علاقے سے خبریں اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے کوئی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ پا رہی ہیں ۔
امریکی سفارتخانے نےدارلحکومت ایڈس ابابا میں فائرنگ کی آوازیں سنی  ہیں جبکہ امحاراز شہر میں تشدد کے واقعات کی اطلاعات ہیں ۔ ایمبیسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ وہ فائرنگ سے آگاہ ہیں جبکہ چیف آف مشن کو پناہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
ابی احمد کے دفتر کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ملک میں آزاد علاقے امحاراز میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے تاہم تازہ صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ پا رہی ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندے باہر ڈار نے بتایا کہ جیسے ہی سورغ غروب ہوا تو فائرنگ شروع ہو گئی جو کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ فوج کی جانب سے بغاوت وزیراعظم ابی احمد کی ریلی میں گرینیڈ پھٹنے کے ایک سال بعد ہواہے جس میں دو لوگ مارے گئے تھے ۔