گورنرپنجاب چودھری سرورسے جاپان کے سفیرکی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرپنجاب چودھری سرورسے پاکستان میں جاپان کے سفیرنے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماﺅں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے پربھی گفتگو کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہا کہ پاکستان جاپان کےساتھ تعلقات کواہمیت دیتاہے اوردوطرفہ تعاون کوتجارتی واقتصادی شعبوں تک بڑھانے کاخواہاں ہے،گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت فراہم کرےگی۔