عمران خان کا یوٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کا یوٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے ،حکومت عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنا اے پی سی کا شوق پورا کرلیں ، حکومت عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ،اپوزیشن کی اے پی سی کی کوئی اہمیت نہیں ،اگرفیصلے سڑکوں پرکرنے ہیں تویہ کام پی ٹی آئی کیلئے بہت آسان ہے،انہوں نے کہا کہ بی این پی کے تحفظات بلوچستان کی بقاءکےلئے ہیں،اگریوٹرن ملکی مفاد میں ہوتولیاجاسکتا ہے،مخالفین یوٹرن کوجھوٹ اورہم اسے حکمت عملی سمجھتے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ بلوچستان کے حج کوٹاپربھی غورکیاجارہاہے،آئندہ سال بہتری آئےگی،حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے کوئٹہ سے حج کی براہ راست پروازیں جائیں گی،انہوں نے کہا کہ تمام مدارس کوحکومت کے ون نیشن ون ایجوکیشن فارمولے پرآناہوگا،مدارس سے دینی اور تعلیمی اداروں کے طورپربرتاو¿کرناچاہئے،وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اچھااقدام ہے،وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل سن کرملک میں ان کی ضروریات کاخیال رکھاجائے،مرکزی حکومت بلوچستان کے تمام مسائل حل کرنے کوتیار ہے،ملک کے اندرانارکی اورانتشارسے بچانے کیلئے تمام مذاہب کویکجاکرناہوگا۔