آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں کتنے روپے اضافے کا امکان ہے؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں کتنے روپے اضافے کا امکان ہے؟ سن کر پاکستانیوں کے ...
آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں کتنے روپے اضافے کا امکان ہے؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہونے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے آئندہ ماہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں 5 سے 7 روپے اضافے کا امکان ہے۔پیٹرول سستا ہونے کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں، ڈالر اور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب مزید اضافے کا خدشہ ہے، جون میں اب تک روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 6 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ صرف ایک ہی روز میں امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 56 ڈالر 65 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر اضافے سے 64 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل ہو گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف ملک میں روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے تو دوسری طرف امریکا ایران کشیدگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، ان دنوں وجوہات کی باعث پاکستان میں آئندہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

مزید :

قومی -