”اچھا ہوا میں ٹاس ہار گیا کیونکہ ۔۔“جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس ہار کر شکر کیوں کیا ؟ حیران کن بات کہہ دی

”اچھا ہوا میں ٹاس ہار گیا کیونکہ ۔۔“جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس ہار کر شکر ...
”اچھا ہوا میں ٹاس ہار گیا کیونکہ ۔۔“جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس ہار کر شکر کیوں کیا ؟ حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جس پر فاف ڈوپلیسز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” اچھا ہوا کہ ہم ٹاس ہار گئے کیونکہ ٹاس جیت جاتا تو باولنگ ہی کروانی تھی ۔
ٹاس کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسز کا کہناتھا کہ یہ ہمارے لیے خاص ورلڈ کپ ہے اور ایونٹ میں دباﺅ بھی بہت زیادہ ہے ، پاکستانی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے ، پریشر میچ ہے تاہم جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔
دوسی جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ یہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے ، ایک ایک کر کے ہر میچ پر توجہ ہے ، افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ، پریشر کا نہیں سوچ رہے بلکہ میچ پر فوکس کر رہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -