بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران بار بار ایسی حرکت کر دی کہ بڑی سزا دیدی گئی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران بار بار ایسی حرکت کر دی کہ بڑی سزا ...
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران بار بار ایسی حرکت کر دی کہ بڑی سزا دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساوتھ ہمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز سنسنی خیز مرحلے کے بعد بھارت نے افغانستان کو 11 رنز سے شکست دیدی تھی تاہم اس دوران ویرات کوہلی کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے افغانستان کیخلاف میچ میں غیر ضروری اپیلیں کی گئیں جس پر آئی سی سی نے لیول ون کی خلاف ورزی کا چارج لگاتے ہوئے کوہلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیاہے جبکہ اس کے علاوہ بھارتی کپتان کے ڈسپلنری ریکارڈ پر ایک ڈی میریٹ پوائنٹ میں بھی اضافہ کیا گیاہے ۔
ورلڈ کپ میں سب سے شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ جارہی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجو د ہے جبکہ آسٹریلیا 10 کے ساتھ دوسرے اور انڈیا گزشتہ روز کے میچ میں افغانستان کو شکست دینے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔ان کے علاوہ انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، بنگلہ دیش 5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، ویسٹ انڈیز3 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ، جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں ، پاکستان تین پوائنٹس کے ساتھ 9 اور سب سے آخر میں بغیر کسی پوائنٹ کے افغانستان موجود ہے ۔

مزید :

کھیل -