امریکہ نے چین کو زور دار جھٹکا دیدیا، اہم قدم اٹھا لیا

امریکہ نے چین کو زور دار جھٹکا دیدیا، اہم قدم اٹھا لیا
امریکہ نے چین کو زور دار جھٹکا دیدیا، اہم قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا نے ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ پانچ چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے فیصلے کے تحت پابندی کے زمرے میں آنے والی پانچوں کمپنیاں امریکی مصنوعات نہیں خرید سکتیں۔ یہ فیصلہ سلامتی سے متعلق خدشات کے سبب لیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ آئندہ ہفتے جاپان میں جی ٹوئنٹی کی سمٹ کے موقع پر ملاقات کرنے والے ہیں اور یہ معاملہ اس اہم ملاقات سے قبل کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا۔ دونوں اقتصادی قوتوں کے مابین پہلے ہی معاشی جنگ جاری ہے۔