مولانا فضل الرحمان نے ریاست پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

مولانا فضل الرحمان نے ریاست پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا
مولانا فضل الرحمان نے ریاست پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماءے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ دنیا میں ریاستوں کی بقا معیشت پر ہے، موجودہ حکومت جعلی اورمعاشی مسائل کی وجہ بھی حکومت ہے جس نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے ، ملک میں شفاف انتخابات کروائے جائیں، الیکشن کمیشن کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہئے ، میں ریاست پاکستان سے بات کررہاہوں،اگر ملک کو بچانا ہے تو ایکشن پلان کے بجائے قومی معاشی ایکشن پلان بنانا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے ، ملک میں شفاف انتخابات کروائے جائیں، الیکشن کمیشن کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہئے ،25 جولائی 2018 کو ایک ہفتے کے دوران متفقہ بیانیہ وجود میں آیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، اگر اس وقت ہم اپنے اقدامات کرتے ہماری کوتاہیاں تھیں کہ نظام کو مسترد بھی کیا اور اس کے ساتھ چلے بھی،ہم کہتے ہیں نئے اور منصفانہ الیکشن کراؤ لیکن ایک مرتبہ پھر فاٹا میں فوج کی نگرانی میں ووٹ ڈالےجانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں علمائے کرام کو نظام سے باہر رکھا گیاہے،70سال تک جن قوتوں نے حکومت کی ہے وہ دینی مدارس نہیں بلکہ کالج اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہیں، مانتا ہوں معاشرے میں مختلف مکاتب فکر ہیں، ہم ان سے انکار نہیں کرسکتے  جب کہ یہ فرقہ واریت مقتدر اداروں کی ضرورت ہے یہ کبھی بھی دینی قیادت کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کی مذہبی اور سیاسی قیادت نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کردار ادا کیا ہے  اوراسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر ہمیشہ اتفاق رائے رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کواقتدار دیا گیاہے جن کے اہداف پاکستان کی نظریاتی شناخت کے خلاف ہیں،میں یہ باتیں حکومت سے نہیں ریاست پاکستان سے کررہا ہوں۔

مزید :

قومی -