مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم کیلئے جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم کیلئے جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا
مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم کیلئے جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن  لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف  7جولائی سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی،پہلا عوامی جلسہ منڈی بہا ؤالدین میں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطا بق مسلم لیگ(ن)نے العزیزیہ ریفرنس میں قید پارٹی قائد نواز شیریف کو کوٹ لکھپت جیل میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پہلا جلسہ 7جولائی کو سپورٹس گرانڈ منڈی بہا ؤالدین کیا جائے گا،مریم نواز شریف جلسہ سے خطاب کریں گی،پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ مریم نواز پنجاب کے مختلف شہروں میں 4جلسے کریں گی۔مریم نواز جولائی کے آخری ہفتے میں صوبہ سندھ کا دورہ کریں گی اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گی۔