آصف علی زر داری سے آصفہ بھٹو کی ملاقات،مجموعی سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زر داری سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زر داری اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصفہ بھٹو زر داری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں اور اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کی،اس موقع پر فیصل سخی بٹ، قیوم سومرو اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہجنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گرفتاری دھاندلی کا آغاز ہے،عمران مخلص وزیر کی گرفتاری سے انتخابات کی ساکھ سوالیہ نشان ہے، انتخابی عمل کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے پیپلز پارٹی کے حامیوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے،الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کے لءے عمران مخلص وزیر کی رہاءی کو یقینی بناءے۔