خسرو بختیار نے جتنے عمران خان کے بارے شعر پڑھے وہ نوازشریف کے بارے میں بھی پڑھتے رہے ہیں: احسن اقبال

خسرو بختیار نے جتنے عمران خان کے بارے شعر پڑھے وہ نوازشریف کے بارے میں بھی ...
خسرو بختیار نے جتنے عمران خان کے بارے شعر پڑھے وہ نوازشریف کے بارے میں بھی پڑھتے رہے ہیں: احسن اقبال

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ خسرو بختیار نے جتنے عمران خان کے بارے شعر پڑھے وہ نوازشریف کے بارے میں بھی پڑھتے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  قومی اسمبلی اجلاس میں احسن اقبال نے ذاتی وضاحت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ خسرو بختیار نے جتنے عمران خان کے بارے میں شعر پڑھے ہیں وہ نواز شریف کے بارے میں بھی پڑھتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ ذراعت کے بجٹ میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے، وزیر موصوف نے گمراہ کیا ہے، خسرو بختیار نے مجھ پر جو الزام عائد کیے وہ اس پر معافی مانگیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد