ملک کو میثاق معیشت کی ضرورت ،ن لیگ کے دور میں ملکی معیشت میں 12 کھرب اور قرضوں کی مد 13 کھرب کا اضافہ ہوا،ایک کھرب کہاں گیا اس کا پتہ نہیں:خسرو بختیار

ملک کو میثاق معیشت کی ضرورت ،ن لیگ کے دور میں ملکی معیشت میں 12 کھرب اور قرضوں ...
ملک کو میثاق معیشت کی ضرورت ،ن لیگ کے دور میں ملکی معیشت میں 12 کھرب اور قرضوں کی مد 13 کھرب کا اضافہ ہوا،ایک کھرب کہاں گیا اس کا پتہ نہیں:خسرو بختیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں ملک کی معیشت میں 12 کھرب اور قرضوں کی مد 13 کھرب کا اضافہ ہوا،ایک کھرب کہاں گیا اس کا پتہ نہیں،دنیا ترقی کر رہی تھی،(ن)لیگ کی ساری توجہ صرف موٹرویز پر تھی،ملک کو میثاق معیشت کی ضرورت ہے جس میں قرضوں کے استعمال کی بات بھی ہونا چاہیے،حکومت اپنے مالیاتی اہداف ضرور حاصل کرے گی،پیپلز پارٹی دیہی سندھ تک محدود ہوگئی ہے،سندھ کو رواں سال 200 ارب روپے زیادہ ملیں گے،کراچی،حیدر آباد اور سکھر کو حق دیں،ہم پانچ سال کے اندر ایک کروڑ نوکریاں پیدا کریں گے۔

 قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےوفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ حکومت اپنے مالیاتی اہداف ضرور حاصل کرے گی، ہمیں حقائق سے سچائی کا تعین کرنا ہوگا،ہمیں ورثہ میں بیس بلین ڈالر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا، ہمیں 43 سو ارب کا مالیاتی خسارہ ملا،وزیراعظم کی ساکھ ہی کی وجہ سے ہمیں دوست ممالک نے نو اعشاریہ دو ارب ڈالرز کی سپورٹ ملی،ہماری بہت بڑی کامیابی ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرکے ساڑھے بارہ ارب ڈالرز تک لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا ترقی کر رہی تھی اور (ن)لیگ کی ساری توجہ صرف موٹرویز پر تھی، یہ آئی ایم ایف سے ہمارا آخری قرضہ ہے، ہم نے احسن طریقے سے آئی ایم ایف سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے اندر پچھلے پانچ سال میں بارہ کھرب کا اضافہ ہوا جبکہ تیرہ ارشاریہ چھ کھرب کے قرضے بڑھے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو میثاق معیشت کی ضرورت ہے جس میں قرضوں کے استعمال کی بات بھی ہونا چاہئے،جب ہم حکومت میں آئے تو بارہ ارب ڈالرز کی ادائیگیاں کرنا تھیں، بخوبی یہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح گیارہ فیصد سے بڑھاکر ساڑھے تیرہ فیصد پر لائیں گے،ن لیگ کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمت سے 32 ارب ڈالر کا فائدہ ن لیگ کی حکومت کو ہوا،ڈار نے پاکستان کی معیشت کو جھوٹے طریقے سے سنبھالا،ن لیگ کے دور میں ملک کی معیشت میں 12 کھرب کا اضافہ ہوا اور قرضوں کی مد 13 کھرب کا اضافہ ہوا،ایک کھرب کہاں گیا ؟اس کا پتہ نہیں، پی پی کے دور میں 2 اعشاریہ 8 فیصد گروتھ ہوئی،ہمارا جی ڈی پی ٹیکس صرف گیارہ فیصد ہے، بنگلہ دیش اور بھارت کا ہم سے زیادہ ہے، ہماری حکومت کے پانچویں سال گروتھ چھ اعشاریہ پانچ ہوگی، ہم پانچ سال کے اندر ایک کروڑ نوکریاں پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کو اس سال 200 ارب روپے زیادہ ملیں گے، کراچی حیدر آباد اور سکھر کو حق دیںگے،ہم موقع دے رہے ہیں تمام لوگ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے پانچویں سال گروتھ چھ اعشاریہ پانچ ہوگی،سی پیک کے پراجیکٹس کو آگے لیکر چلیں گے پہلا پروجیکٹ بلوچستان میں بنا،سکھر حیدر آباد موٹروے اس سال شروع کریں گے،ہمیں اتنی تنگ چادر ملی اس کے باوجود 900 ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ دیا۔

مزید :

قومی -