نیب نے اپوزیشن لیڈر کو15جولائی کوطلب کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر کو15جولائی کوطلب کرلیا
نیب نے اپوزیشن لیڈر کو15جولائی کوطلب کرلیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 15جولائی کوطلب کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف کو اثاثہ جات کیس اور مبینہ منی لانڈرنگ میں 15جولائی کوطلب کرلیاہے ۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیب شہباز شریف کو آشیانہ اقبال اور صاف پانی کیس میں بھی طلب کر چکا ہے ۔

مزید : قومی