پارلیمان کو بے توقیر مت کیا جائے،حکومت بجٹ پر بات کرنے کی بجائے اپوزیشن پر تنقید میں مصروف ہے: راجہ پرویز اشرف

پارلیمان کو بے توقیر مت کیا جائے،حکومت بجٹ پر بات کرنے کی بجائے اپوزیشن پر ...
پارلیمان کو بے توقیر مت کیا جائے،حکومت بجٹ پر بات کرنے کی بجائے اپوزیشن پر تنقید میں مصروف ہے: راجہ پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہآصف زرداری کا پہلے بھی گیارہ سال احتساب ہوا، آپ مزید گیارہ سال کرلیں، ہم احتساب سے نہیں بھاگتے،ترقی کا واحد  راستہ صرف جمہوریت میں ہے ، حکومت بجٹ کے خدوخال بارے بات کرنے کی بجائے اپوزیشن پر تنقید میں مصروف ہے، بار بار پچھلی حکومتوں پر تنقید کا سہارہ لے کر کچھ نہ کرنے کا جواز پیش کیا جا رہا ہے،حکومت تنقید ضرور کرے مگر تضحیک مت کرے، پارلیمان کو بے توقیر مت کیا جائے،ملک میں روزگار کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے موذوں ماحول پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت کہتی ہے ہم اس لیے کام نہیں کر پار رہے کہ پچھلی حکومتیں یہ کر کے نہیں گئیں، وہ کر کے نہیں گئیں،کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے بھی زیادہ خراب حالات کسی کو ملےتھے؟لیڈر شپ اسے کہتے ہیں جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو اعتماد دیا، پاکستان میں ایک جذبہ پیدا ہوا اور ہمارے جنگی قیدی بھی واپس آئے، اس کے بعد پاکستان ایک ایٹمی طاقت بنا،شہید ذوالفقار بھٹو کی کوئی ایک تقریر بتا دیں جس میں انہوں نے کہا ہو ہمیں  یہ نہیں ملا؟ شہید ذوالفقار بھٹو نے ہمیشہ کہا ہم چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جوڑ کر ملک چلائیں گے،بھٹو نے قوم کا بہت برے حالات میں حوصلہ دیا اور اوپر اٹھایا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بجٹ کے خدوخال بارے بات کرنے کی بجائے اپوزیشن پر تنقید میں مصروف ہے، بار بار پچھلی حکومتوں پر تنقید کا سہارہ لے کر کچھ نہ کرنے کا جواز پیش کیا جا رہا ہے،لیڈرشپ کا کام قوم کو حوصلہ دینا ہے،حکومت تنقید ضرور کرے لیکن تضحیک مت کرے، پارلیمان کو بے توقیر مت کیا جائے،خدارا حقائق کو مسخ مت کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری سی پیک کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ہر دو ماہ بعد چین جاتے تھے، پیپلز پارٹی نے سوات اور مالاکنڈ کو دہشت گردی سے پاک کیا،اِس وقت ڈالر بے لگام ہے، ملک کی برآمدات کم ہورہی ہیں،ملک میں روزگار کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے موذوں ماحول پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک میں حکومت کھ طرف سے غیر یقینی صورتحال پیدا کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -